فاریكس ٹریڈنگ میں جہاں پر ٹیكینیكل (ڈیمانڈ /سپلائی) كرنسیوں كی قیمت پر اثر انداز ہوتی ہے وہاں پر ملكوں كےمعاشی سیاسی اور اقتصادی حالات بھی اثر انداز ہوتے ہیں بلكہ بعض اوقات ملكوں كی معاشی ٬ سیاسی اور اقتصادی صورت حال كرنسیوں وغیرہ كی قیمت میں بہت زیادہ تبدیلی كی وجہ بنتی ہے۔
درج ذیل چند تبدیلیاں اثر انداز ہو سكتی ہیں۔
* ملك كے سربراہ / صدر كی تبدیلی
* ملك كی خارجہ پالیسی میں تبدیلی
* ملك كی سیاسی صورت حال
* ملكوں كے درمیان جنگ چھڑجانے سے
* برآمدات و درآمدات میں كمی و زیادتی
* ملك میں بے روزگاری اور سود كی شرح میں كم و زیادتی
* وغیرہ وغیرہ
فاریكس ٹریڈنگ میں ملكوں كی معاشی صورت حال كا ایك اہم كردار ہے جو كہ كرنسیوں وغیرہ كی قیمت میں اتار چڑھاؤ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ درج ذیل میں ہم چند كرنسیوں میں قیمت كے اتار چڑھاؤ پر بات كریں گے۔