Home / ٹریڈنگ سافٹ ویئر / میٹا ٹریڈر 4 کی مین سکرین

میٹا ٹریڈر 4 کی مین سکرین

میٹا ٹریڈر سوفٹ ویئر كی مین سكرین

ٹریڈنگ سافٹ ویئر كو چلانے پر جو سب سے پہلی ڈیفالٹ سكرین نمودار ہوتی ہے اس كو  میٹا ٹریڈر سوفٹ ویئر كی مین سكرین كہتے ہیں۔ جس كی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔  ٹائٹل بار

سب سے اوپر پروگرام كا ٹائٹل بار ہوتا ہے  جس میں ٹریڈنگ اكاؤنٹ نمبر، بروكر كا نام اور جو چارٹ اوپن ہے اس كا نام بمعہ ٹائم فریم لكھا ہوتا ہے ۔ اس كے علاوہ اگر ڈیمو اكاؤنٹ اوپن ہو تو ڈیمو اكاؤنٹ لكھا ہوتا ہے۔

2۔ مینو بار

ٹائٹل بار كے نیچے مینو بار ہے۔ مینوبار میں اس پروگرام سے متعلقہ تمام كمانڈز موجود ہیں۔

3۔ ٹول بارز

ٹول بار زیادہ استعمال ہونے والی كمانڈ ز كی شارٹ كٹ ہوتی ہیں۔

4- ماركیٹ واچ ونڈو

ماركیٹ واچ ونڈو میں كرنسیوں وغیرہ كے موجودہ ریٹ ہوتے ہیں۔ ان كا ہائی اور لو ریٹ اور سپریڈی وغیرہ بھی نظر آتا ہے۔

5۔ چارٹ ونڈو

ایك اہم ونڈو ہے جس میں مطلوبہ كرنسی وغیرہ كا چارٹ دیكھا جاتا ہے۔ چارٹ كی مدد سے ٹریڈنگ كی جاتی ہے۔

6۔ نیویگیٹر ونڈو

اس میں اكاونٹس كی تفصیل ۔ پروگرام میں موجود انڈیكیٹرز ایكسپرٹ ایڈوائزر وغیرہ كی تصفیل ہوتی ہے۔

7۔ ٹرمینل ونڈو

اس میں موجودہ اوپن ٹریڈز  كے علاوہ  كلوزڈ ٹریڈز كی تفصیل  وغیرہ درج ہوتی ہے۔

This is the main screen of Metatrader 4 forex trading software, mt4, mt5

Check Also

موونگ ایورج فاریکس انڈیکیٹر

فاریکس انڈیکیٹرMACD

فاریکس انڈیکیٹرParabolic SAR

میٹا ٹریڈر چارٹ پرڈبل آر ایس آئی لگانے کا طریقہ

میٹا ٹریڈر 4 میں مومینٹم انڈیکیٹر لگانے کا طریقہ