Home / فاریكس انڈیكیٹرز / RSI آر ایس آئی كیا ہے؟

RSI آر ایس آئی كیا ہے؟

RSI  فاریکس ٹریڈنگ میں استعمال ہونے والا ایک بہت مفید اور اہم انڈیکیٹر ہے۔ اس کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی بھی ٹریڈ لیتے وقت دوسرے انڈیکیٹرز کے ساتھ اس کو بھی ضرور دیکھا جاتا ہے۔ اس كو Welles Wilder  نے متعارف كروایا تھا-

RSI  بنیاد ی طور پر کسی بھی کرنسی  کی Oversold  اور Overbought حالت /کیفیت  کو جاننے میں مدد کرتی ہے۔ اس کی قیمت 0 اور 100  کے درمیان ہوتی ہے۔ اس کی وضاحت ہم یوں کر سکتے ہیں۔ جب  RSI کی قیمت 30  (Value) سے نیچے ہو تو کرنسی  Oversold  (یعنی یہ کرنسی زیادہ بک گئی ہے) اور جب  oversold کی صورت حال ہو جائے توٹریڈرز دیگر تمام معلومات اور انڈیکیٹرز کیساتھ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کب Buy  کرنی چاہیے۔ جب اسی طرح اگر اس کی ویلیو70 سے اوپر ہو تو یہ Overbought کی نشاندہی ہوتی ہے یعنی یہاں پر ٹریڈرز دیگر معلومات و مشاہدات کے ساتھ اس کرنسی کو Sell  کر سکتا ہے۔

اس کو آسان الفاظ میں سمجھنے کے لئے یوں کہہ سکتے ہیں کہ مثال کے طور پر ہمGBP/USD   کے چارٹ پر  RSI کو لگائیں  اور  (1H) یک گھنٹہ ٹائم میں  RSI  کا مشاہدہ کریں اور اس کی قیمت 20 سے نیچے ہے تو آپ اس کو Buy   کر سکتے ہیں (لیکن دیگر معلومات و مشاہدات بھی ساتھ میں دیکھیں) اور اسی طرح جب  اس کی قیمت 80سے اوپر ہو تو آپ اس کو Sell   کر سکتے ہیں۔

آپ RSI کو مختلف ٹائم فریم  یعنی ایک منٹ‘ پانچ منٹ‘ آدھا گھنٹہ‘ گھنٹہ‘ چار گھنٹے اور دن وغیرہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ زیادہ ٹائم فریم کی RSI آپ کو زیادہ اچھا نتیجہ دے گی۔

RSI فاریکس ٹریڈنگ کا  ایک انتہائی سادہ اور مفید انڈیکیٹر ہے جو آپ کو کوئی بھی ٹریڈ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ٹریڈنگ میں استعمال

  • جب RSI كی ویلیو 50 سے اوپر كی طرف چل رہی ہو/ جا رہی ہو تو اس بات كی طرف اشارہ ہوتا ہے كہ  اس كرنسی وغیرہ (جس كے چارٹ پر یہ انڈیكیٹر لگا ہوا ہے) كی قیمت مزید اوپر جائے گی یعنی Uptrend confirmed ہے۔
  • جب RSI كی ویلیو 50 سے نیچے كی طرف چل رہی ہو/ جا رہی ہو تو اس بات كی طرف اشارہ ہوتا ہے كہ  اس كرنسی وغیرہ (جس كے چارٹ پر یہ انڈیكیٹر لگا ہوا ہے) كی قیمت مزید نیچے جائے گی یعنی Downtrend confirmed ہے۔
  • جب RSI 70 كی ویلیو سے نكل رہی ہو یعنی 70 سے نیچے آرہی ہو تو یہاں پر كرنسی وغیرہ كو Sell كیا جا سكتا ہے- اور اسی طرحح ب RSI  30كی ویلیو سے نكل رہی ہو یعنی 30سے اوپر آرہی ہو تو یہاں پر كرنسی وغیرہ كو Buyكیا جا سكتا ہے-
  • جب اس كی ویلیو 0 اور 10 كے درمیان ہو تو over sold كی طرف اشارہ ہوتا ہے یہاں پر Buy كر سكتے ہیں۔
  • جب اس كی ویلیو 90 سے اوپر ہو تو over-bought كی طرف اشارہ ہوتا ہےیہاں پر كرنسی وغیرہ كو Sell كیا جسا سكتا ہے۔

 

Tutorial in Urdu how to use RSI on metatrader charts for trading

Check Also

موونگ ایورج فاریکس انڈیکیٹر

فاریکس انڈیکیٹرMACD

فاریکس انڈیکیٹرParabolic SAR

بولنگر بینڈز انڈیکیٹر لگانے کا طریقہ

بولنگر بینڈز انڈیکیٹر

  بولنگر بینڈز انڈیکیٹر لگانے کا طریقہ