Home / اہم مضامین / ٹائم فریم کیا ہے

ٹائم فریم کیا ہے

چارٹس كے اینالسز/مشاہدے كے دوران اكثر آپ كو ٹائم فریم سے واسطہ پڑتا ہے۔ پرانے ٹریڈر تو یقیناً ٹائم فریم كی اصطلاح سے خوب واقف ہوتے ہیں مگر نئے ٹریڈز اكثر اس كو سمجھنے میں مشكلات سے دوچار رہتے ہیں جب كہ اس كو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

ٹائم فریم كیا ہے؟ ٹائم فریم  وقت كا ایك  خاص دورانیہ ہے جس كے دوران چارٹ پر كسی كرنسی وغیرہ كی قیمت نظر آتی ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ ٹائم فریم کو عام طور پر طویل مدتی ، درمیانی مدتی اور قلیل مدتی کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے۔ ممکنہ تجارت کا تجزیہ کرتے وقت تاجروں کے پاس ان تینوں کو شامل کرنے ، یا محض ایک طویل اور ایک چھوٹا ٹائم فریم استعمال کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ اگرچہ طویل مدت کے فریم کسی تجارت کی نشاندہی کرنے کے لئے فائدہ مند ہیں ، لیکن وقت چھوٹی اور جلد ختم كرنے والی ٹریڈ كے مختصر وقت کے فریم مفید ہیں۔

ٹایم فریم كا زیادہ تر استعمال كینڈل سٹك چارٹ پر مشاہدے كے لئے استعمال كیا جاتا ہے۔ مثلاً اگر ہم 5 منٹ كا ٹایم فریم استعمال كریں تو چارٹ پر جو كینڈل بنے گی وہ 5 منٹ كی ہو گی۔ اسی طرح اگر 1 گھنٹےكا ٹایم فریم استعمال كریں تو ہر كینڈل 1 گھنٹہ كی بنے گی جو مشاہدے كے لئے استعمال كی جائے گی۔

ٹائم فریم  كا انتخاب؟

ہر ٹریڈر اپنی مرضی اور مزاج كے مطابق ٹائم فریم كا انتخاب كرتا ہے۔ درج ذیل تین قسم كے ٹائم فریم عام طور پر استعمال كئے جاتے ہیں۔

مختصر (short) ٹایم فریم

اس ٹائم فریم كا دورانیہ كچھ سیكنڈوں/منٹوں سے شروع ہوكر كچھ گھنٹوں تك ہوتا ہے مثلاً 5 منٹ 10 منٹ وغیرہ وغیرہ۔

اس ٹایم فریم كو سكیلپرز استعمال كرتے ہیں كیونكہ وہ اپنی ٹریڈز كو جلدی بند كر دیتے ہیں۔

معیانہ(medium)  ٹایم فریم

اس ٹایم فریم كا دورانیہ 4 گھنٹوں یا 1 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس ٹایم فریم  كو استعمال كرنے والے ٹریڈر ہفتے یا دن میں چند ہی ٹریڈز كرتے ہیں۔

لمبا(long)  ٹایم فریم

یہ ٹایم فریم دنوں، ہفتوں یا مہینوں كے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔

ٹائم فریم  كا انتخاب كرنے كا طریقہ؟

مطلوبہ ٹایم فریم كے انتخاب كرنے كے لئے  درج  ذیل  طریقہ  ہے۔

مینو بار میں Charts  مینو پر كلك كریں۔

اس مینو بار میں سے Periodicity  پر كلك كریں

پھر اس كے سامنے سے اپنی مطلوبہ ٹایم فریم پر كلك كردیں تو چارٹ پر اس ٹایم فریم كا اطلاق ہو جائے گا اور تمام كینڈل سٹك اس ٹایم فریم كی بن جائیں گی جیسے سامنے 5 منٹ كا ٹائم فریم كا انتخاب كیا گیا تو چارٹ پر كینڈل بھی 5 منٹ كی بن گئی ہیں۔

دوسرا آسان طریقہ  یہ ہے كہ Periodicity ٹول بار میں سےمطلوبہ ٹایم فریم كے بٹن پر كلك كر دیں تووہ ٹایم فریم چارٹ پر لگ جائے گا۔

جیسے ہمیں 5 منٹ كا ٹایم فریم لگانا ہے تو ہم M5 كے بٹن پر كلك كر دیں گے۔

M منٹ،H گھنٹے، D دنW  ہفتے اور MN مہینےكے لئے استعمال كیا گیا ہے۔

 

Check Also

كبانہ كیپیٹل كا بہترین آئی بی كمیشن حاصل كریں

كبانہ كیپٹیل ابھرتا ہوا ایك بہترین فاریكس بروكر ہے۔ كبانہ كیپیٹل اپنی فیلڈ ٹیم یعنی …

Free Open Trading Signals

اردو فاریكس گائیڈ كی جانب سے روزانہ كی بنیاد پر مشہور و اہم كرنسی پیئرز …

وولیٹیلیٹی کیا ہے

 فاریكس ٹریڈنگ كی ایك پیچیدہ اصطلاح ہے جس كو سمجھنا قدرے مشكل ہے لیكن فاریكس …

Open Forex Rebate Account

How to Open Rebate Account In order to join Instaforex Rebate, the forex account will …

میٹا ٹریڈر میں ڈیمو اکاؤنٹ کھولنا

Open Demo Account اب فاریكس ٹریڈنگ كے لئے فری ڈیمو اكاؤنٹ كھولنا بہت ہی آسان …