انسٹا ویلٹ (Instawallet) ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کا بہت اچھا اور آسان طریقہ تھا جس كو چند ناگزیر وجوہات كی بنیاد پر فی الحال كمپنی نے بند كر دیا ہے۔ اس سہولت كے بحال ہونے پر اس كے ذریعے اكاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر كے بارے میں تفصیل سے آگاہ كیا جائے گا۔
اس كے چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں۔
ا۔ فنڈز فوراً ٹرانسفر ہو جاتے ہیں۔ اِدھر اکاؤنٹ ہولڈر نے Withdraw کے بٹن پر کلک کیا اُدھر دوسرے اکاؤنٹ میں ڈالرز پہنچ جاتے ہیں۔ اور یوں جب کبھی اکاؤنٹ میں فوراً ڈالرز بھیجنا یا منگوانا مقصود ہوں تو یہ طریقہ انتہائی اچھا ہے۔
2۔ دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی فیس چارج نہیں ہوتی۔ اس طریقہ کار میں فنڈز ٹرانسفر مفت ہے۔
3۔ اس طریقہ کار میں کم از کم ڈالرز کی حد یا شرط بھی 0.02 ڈالر ہے۔
4- اس طریقہ کار میں ایک اکاؤنٹ ہولڈر اپنے دو اکاؤنٹ میں بھی فنڈز ٹرانسفر کر سکتا ہے۔
5۔ دو اکاؤنٹ ہولڈرز ایک دوسرےکو ڈالرز بیچ یا خرید سکتے ہیں۔