سكرل نے پاكستان كے فاریكس ٹریڈرز كے لئے ایك اور آسانی پیدا كر دی ہے۔ سكرل اس سے پہلے فاریكس ٹریڈرز كو پاكستانی بنك میں لوكل كرنسی اكاؤنٹ میں ڈالرز منگوانے كی سہولت دے رہا تھا وہاں پر ایك اور نئی بہترین سہولت كا آغاز كیا ہے اور وہ ہے سكرل سے جیز كیش میں ڈالرز منگوانے كی۔
بہت سارے فاریكس ٹریڈرز كے پاس بنك اكاؤنٹ نہیں ہوتے ہیں اور بنك اكاؤنٹ كھولنا بھی اب قدرے مشكل ہو گیا ہے جب كہ اسكا اكاؤنٹ انتہائی آسانی كے ساتھ مفت كھولا جا سكتا ہے۔
ڈالرزمنگوانے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے۔ سکرل میں لاگن ہو کر
اپنے جیز کیش کے اکاؤنٹ کو رجسٹر کروائیں۔ رجسٹر کرانے کے بعد ڈالرز کو اپنے جیز کیش اکاؤنٹ میں منگوالیں۔
جیز کیش میں ڈالرز منگوانے پر 0.59 ڈالر کی فیس چارج کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کرنسی تبدیلی کی فیس بھی چارج کی جا سکتی ہے جو کہ 3.99% ہے۔
جیز کیش اکاؤنٹ کا نام اور سکرل اکاؤنٹ کا نام ایک ہونا چاہیے۔ مختلف ہونے کی صورت میں ڈالرز نہیں آئیں گے۔