Home / اہم اصطلاحات / سپریڈ كیا ہے؟

سپریڈ كیا ہے؟

سپریڈ فاریکس ٹریڈنگ کی ایک بنیادی اور اہم اصطلا ح ہے اور ہر ٹریڈر کو اس کے بارے میں  معلومات کا ہونا ضروری ہے۔

لغت میں سپریڈ کے معنی پھیلاؤ کے ہیں جب کہ فاریکس ٹریڈنگ میں سپریڈ کسی بھی کرنسی یا دیگر اشیاء جیسے گولڈ سلور بٹ کوائن کی قیمت خرید اور قیمت فروخت میں فرق کو کہتے ہیں۔

لوکل منی ایکسچینج    کے بارے میں ہر کسی کو معلوم ہو گا۔ لوکل منی ایکسچینج  پر اگر آپ ڈالر خریدنے جائیں گے تو  اس کا ریٹ کچھ اور ہو گا اور اگر ڈالرز بیچنے جائیں تو ریٹ  خریدنے والے ریٹ سے مختلف ہو گا  یعنی کم ہوگا۔

لوکل منی ایکسچینج کم ریٹ پر کسی بھی کرنسی کو جس ریٹ پر خریدتے ہیں اس سے زیادہ کے ریٹ پر فروخت کرتے ہیں۔ اور یہی قیمت کا فرق ان کا منافع ہوتا ہے۔

لوکل منی ایکسچینج    کی طرح فاریکس میں بھی  کسی بھی کرنسی وغیرہ کی قیمت ِ خرید اور قیمت فروخت میں فرق ہوتا ہے اور اس کو سپریڈ کہتے ہیں۔

یہی سپریڈ فاریکس بروکر کا منافع ہے۔


 

فاریکس سپریڈ کی 3 اقسام ہیں-

1-  فکسڈ سپریڈ

2-   فلوٹنگ سپریڈ

3-    صفر سپریڈ

1-           فکسڈ سپریڈ

فکسڈ سپریڈ سے مراد یہ ہے کہ بروکر نے کرنسی وغیرہ کا جو بھی سپریڈ شروع میں منتخب کیا ہوتا ہے۔ ہر وقت وہی ہو گا کبھی کم یا زیادہ نہیں ہو گا۔ مثال کے طور پر کسی کرنسی کا سپریڈ 3 پپس کا ہے تو وہ 3 پپس ہی رہے گا چاہے مارکیٹ میں بہت تیزی  ہو یا سستی ۔

2-  فلوٹنگ سپریڈ

فکسڈ سپریڈ  کی طرح سپریڈ فکس نہیں ہوتا بلکہ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے حجم یعنی مارکیٹ میں تیزی یا سستی کے حساب سے کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی کرنسی کا شروع میں سپریڈ 2 پپس  کا ہے لیکن جب مارکیٹ میں تیزی آئے گی تو یہ سپریڈ 5 پپس بھی ہو سکتا ہے۔

3-  صفر سپریڈ

کچھ بروکر صفر سپریڈ کے ساتھ بھی فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ مہیا کرتے ہیں۔ لیکن وہ منافع کے طور پر سپریڈ کی جگہ ہر ٹریڈ پر فیس چارج کرتے ہیں۔ جو کہ ہر بروکر کی مختلف ہوتی ہے۔

ہمارےبروکر انسٹافاریکس کا فکسڈ سپریڈ ہے جو کہ میجر کرنسی پیئرز میں 3 پپس ہے۔ اردو فاریکس گائیڈ اپنے کلائنٹس کو 1.5 پپس ہر ٹریڈ پر ریبیٹ پیش کرتا ہے  یعنی ہر سٹینڈرڈ لاٹ کی ٹریڈ پر 15ڈالرز کا یقینی منافع ری بیٹ کی صورت میں۔