بولنگر بینڈز ایك بہترین ٹیكنیكل ٹریڈنگ انڈیكیٹر ہے جس كو مشہور ٹیكنیكل ٹریڈر جان بولنگر نے 1980 كی دہائی میں متعارف كروایا تھا- یہ انڈیكیٹر تمام ٹریڈرز كے درمیان بہت مقبول ہے-بولنگر بینڈز دراصل ہمیں ماركیٹ كی volatility كا اندازہ لگانے میں مدد فراہم كرتاہے-
بولنگر بینڈز ٹریڈرز كو ماركیٹ كی volatility كو چیك كر نے میں مدد دیتی ہے یہ اوپر اور نیچے والی دو لائنوں كے ذریعے ماركیٹ كی موجودہ حالت جاننے میں مدد دیتا ہے- جب ماركیٹ میں volatility كم ہو گی تو اسكی اوپر اور نیچے والی لائنیں تنگ ہوں گی اورایك ہی سمت میں چل رہی ہوں گی جب volatility زیادہ ہو گی تو دونوں لائنیں كھلی ہوں گی یعنی ان كا درمیانی فاصلہ زیادہ ہو گا اور یہ ایك دوسرے كی مخالف سمت میں چل رہی ہوں گی-
بولنگر بینڈز كا سٹركچر
یہ انڈیكیٹر تین لائنوں پر مشتمل ہوتا ہے-
1- اوپر والی لائنupper band line
2- درمیان والی لائن middle band line
3- نیچے والی لائن lower band line
1- اوپر والی لائن
بولنگر بینڈز كی اوپر والی لائن كو Upper band line كہتے ہیں- یہ لائن SMA+2xSD سے بنتی ہے – یہ لائن Resistance Line كا كام كرتی ہے اور كرنسی وغیرہ كی ریزسٹینس پرائس كو جاننے میں مدد دیتی ہے-
2- درمیان والی لائن
درمیان والی لائنSimple Moving Average (SMA) ہوتی ہے- درمیان والی لائن Up/Down ماركیٹ ٹرینڈ جاننے میں مدد دیتی ہے-
3- نیچے والی لائن
نیچے والی لائن سپورٹ لائن كا كام كرتی ہے-

UrduForexGuide – Asia Best Forex Broker First complete forex trading guide website in Urdu