فاریکس ٹریڈنگ ایک منافع بخش انٹرنیشنل کاروبار ہے۔ اس كاروبار میں پوری دنیا سےروزانہ تقریبا 5.3 ٹریلین ڈالرز كی سرمایہ كاری ہوتی ہے۔ فاریكس ٹریڈنگ دنیا كی سب سے بڑی اور منافع بخش كاروباری ماركیٹ ہے۔ یہ انتہائی سادہ اور آسان کاروبار ہے۔ اس کے لئے باقی كاروبار كی طرح کسی بڑے سیٹ اپ یا آفس کی بھی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کیلئے بہت زیادہ پیسے (investment) اور وقت کی ضرورت ہے۔ آپ تھوڑی سی رقم سے گھر بیٹھے اس کاروبار کو شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے صرف آپ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ کاروبار کمپیوٹر پر آن لائن ہوتا ہے۔
اس کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ یہ ایک انٹرنیشنل کاروبار ہے اورفاریكس مارکیٹ تقریباً سارا دن، ہفتے میں پانچ دن سال بھر کھلی رہتی ہے۔آپ کا جب دل چاہے اس میں ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔