Hedging فاریکس مارکیٹ کی ایک مقبول اصطلاح اور بہت اہم ٹول ہے۔ اس کو آپ انشورنس پالیسی بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ جب آپ کسی بھی ٹریڈ کو Hedge کرتے ہیں تو آپ (اس کے) زیادہ نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ Hedge کا قطعاً مطلب /مقصد یہ نہیں کہ آپ کو بالکل نقصان نہیں ہو سکتا ۔ البتہ یہ آپ کو زیادہ نقصان ہونے سے بچا سکتی ہے کیونکہ عام طور پر آپ Hedge اس وقت کرتے ہیں جب آپ نقصان میں ہوتے ہیں/ کسی مشکل میں ہوتے ہیں۔
ٹریڈنگ کرنے سے پہلے آپ کو Hedging کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہیں اور اس کی بہت زیادہ پریکٹس بھی ہونی چاہیے ۔ کیونکہ چاہیے آپ چھوٹے ٹریڈر ہیں یا بہت بڑی کمپنی بہرحال آپ کو اس سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔
Hedge کیسے کرتے ہیں؟
مثال کے طور پر آپ نے EUR/USD کو 1.2635 پر خریدا۔ لیکن مارکیٹ نیچے چلی گئی اور EurUSd کا ریٹ اوپر جانے کے بجائے 1.2585 پر آ گیا۔ اب آپ اس ٹریڈ کو ختم (close) بھی نہیں کرنا چاہتے اور اس کے مزید نقصان سے بھی بچنا چاہتے ہیں۔ یا آپ کی معلومات و مشاہدے کہ مطابق اس کا ریٹ زیادہ سے زیادہ 1.2500 تک نیچے جائے گا اور پھر واپس اوپر آ جائے گا۔ آپ یہاں پر اس ٹریڈ کو Hedge یعنی EurUsd کی ایک اور نئی Sell کی ٹرید کریں گے موجودہ ریٹ1.2585 پر آپ نے یورو کو بیچ دیا۔ اب آپ کے پاس یورو کی دو ٹریڈز ہو گئیں ایک Buy کی اور ایک Sell کی۔
اب جب مارکیٹ مزیدنیچے 1.2500 کے ریٹ پر جائے گی تو آپ کی buy والی ٹریڈ تو نقصان میں ہو گی لیکن Sell والی ٹریڈ فائدے میں ہو گی۔ ابھی آپ دیگر معلومات کے ساتھ مشاہدہ کریں گے کہ اب مارکیٹ اوپر کی طرف جائے گی۔ یہاں پر آپ Sell والی ٹریڈ کو ختم کر دیں گے۔ اور مارکیٹ جوں ہی اوپر آئے اور آپ کا نقصان کم سے کم ہو جائے یا فائدے میں ہو جائے تو آپ دوسری ٹریڈ بھی ختم کردیں ۔ اور یوں آپ Hedging کی وجہ سے نقصان سے بچ گئے۔
یاد رکھیئے! یہ ایک کھیل نہیں ہے اور Hedging کرنا اتنا آسان بھی نہیں۔یہ ایک ٹیکنیکل طریقے سے لگتی اور بند ہوتی ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر اس کو سرانجام دیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ پریکٹس کریں۔ اور بلاوجہ کبھی بھی اس کو نہ لگائیں۔