ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کا طریقہ
عموماًنئے ٹریڈرز فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر یعنی اکاؤنٹ میں ڈالرز بھیجنے٬جمع کروانے(Deposit) اور واپس منگوانے (Withdraw)کومشکل سمجھتے ہیں جب کہ ایسا نہیں۔ فنڈز ٹرانسفر اب بہت آسان ہے البتہ قدرے پیچیدہ ہے۔ درحقیقت جو چیز مشکل ہے اور جس کو سیکھنا ہر ٹریڈرز کےلئے ضروری ہے وہ کامیاب ٹریڈنگ ہے۔ فنڈز ٹرانسفر میں ایک بات ذہن میں رہے کہ جس طریقہ سے ڈالرز اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے اسی طریقہ سے واپس مل سکیں گے۔ کسی دوسرے طریقہ میں واپسی مشکل ہوتی ہے۔
فنڈز ٹرانسفر یعنی اکاؤنٹ میں ڈالرز بھیجنے یا واپس منگوانے کے دوطریقے ہیں۔
1۔ انٹرنل طریقہ(Internal Method) 2۔ ایکسٹرنل طریقہ(External Method)
1۔ انٹرنل طریقہ(Internal Method)
اب زیادہ تر فاریکس بروکرز انٹرنل طریقہ سے بھی فنڈز ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انٹرنل طریقہ سے مراد یہ ہے کہ ایک بروکرز کے دو اکاؤنٹ ہولڈرز ایک دوسرےکو ڈالرز بیچ یا خرید سکتے ہیں۔ اس طریقہ کے متعارف کروانے سے ٹریڈرز کو بہت آسانی ہو گی ہے۔ ڈالرز ڈیپازٹ اور ودڈرا کا یہ اچھا طریقہ ہے۔ اس کے بہت فوائد ہیں۔
ا۔ فنڈز فوراً ٹرانسفر ہو جاتے ہیں۔ اِدھر اکاؤنٹ ہولڈر نے Withdraw کے بٹن پر کلک کیا اُدھر دوسرے اکاؤنٹ میں ڈالرز پہنچ جاتے ہیں۔ اور یوں جب کبھی اکاؤنٹ میں فوراً ڈالرز بھیجنا یا منگوانا مقصود ہوں تو یہ طریقہ انتہائی اچھا ہے۔
2۔ دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی فیس چارج نہیں ہوتی۔ اس طریقہ کار میں فنڈز ٹرانسفر مفت ہے۔
3۔ اس طریقہ کار میں کم از کم ڈالرز کی حد یا شرط بھی نہیں ہے۔
انٹرنل طریقہ کار میں ایک اکاؤنٹ ہولڈر اپنے دو اکاؤنٹ میں بھی فنڈز ٹرانسفر کر سکتا ہے۔
2۔ ایکسٹرنل طریقہ(External Method)
ایکسٹرنل ٹرانسفر درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔
الف۔ بنک ب۔ بنک کارڈز ج۔ ای پے منٹ سسٹم
الف۔ بنک
بنک سے بھی فنڈز ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں۔ بنک سے فنڈز ٹرانسفر کے لئے ضروری ہے کہ بنک اکاؤنٹ ٬ اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر ہو اور بنک اکاؤنٹ ڈالرز/پونڈ کرنسی یعنی جس کرنسی میں آپ کا فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے ٬میں ہو۔ پاکستان روپے کےاکاؤنٹ سے فاریکس اکاؤنٹ میں ڈالرز نہیں بھیجے جا سکتے اسی طرح کسی دوسرے کے بنک اکاؤنٹ سے بھی ڈالرز بھیجے یا منگوائے نہیں جا سکتے۔
ب۔ کریڈٹ کارڈ اور اےٹی ایم کارڈ
کچھ بنک اپنے ATM Card سے بیرون ملک اور دوسری کرنسیوں میں فنڈز ٹرانسفر کی سہولت بھی دیتے ہیں۔ جب کہ تقریبا ًتمام Credit Cardسے بھی بیرون ملک دوسری کرنسیوں میں فنڈز ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں۔ اس طریقہ میں فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈالرز بھیجے تو جا سکتے ہیں لیکن واپس نہیں منگوائے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی کارڈ سے ڈالرز بھیجتے وقت دو طرح کی فیس چارج ہو سکتی ہے۔ ایک کرنسی کنورژن دوسری اپلوڈنگ فیس جو کہ ہر بنک کی مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ 3 سے 5 فیصد تک ہوتی ہے۔
ج۔ ای پے منٹ سسٹمز
فنڈز ٹرانسفر کا آسان اور سستا طریقہ ہے۔e-payment systems یعنی Electronic Payment Systems۔ یہ انتہائی اچھا طریقہ ہے فنڈز ٹرانسفر کا۔ درج ذیل چند مشہور ای پیمنٹ سسٹم ہیں۔
Skril (old Moneybookers), Payza, Webmoney, Egopay, Paypall
ای پیمنٹ سسٹم بھی ایک طرح سے بنک ہی ہوتے ہیں۔ یہ آن لائن کام کرتے ہیں۔ ان میں اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان اور مفت ہے۔ آپ نے صرف ان کی ویب سائٹ پرجا کر رجسٹریشن فارم فل کریں۔ اکاؤنٹ کھل جاتا ہے۔ ان میں فنڈز ٹرانسفر کی فیس بھی انتہائی معقول ہوتی ہے۔
اوپر والے تمام ای پیمنٹ سسٹم اچھے ہیں مگر اپنے تجربہ کی بنیاد پر ٹریڈرز کو سکرل کے استعمال کا مشورہ دوں گا۔سکرل کی مزید تفصیل کے لئے کلک کریں۔
لوکل ٹرانسفر
لوکل ٹرانسفر طریقہ میں ہم آپ کو لوکل کرنسی یعنی پاکستان روپے میں ادائیگی کریں گے۔ اگر آپ نے اکاؤنٹ میں ڈالرز بھیجنا ہو تو ہمیں پاکستانی کرنسی (بنک اکاؤنٹ ٬ ایزی پیسہ وغیرہ میں) بھیج دیں ہم آپ کے اکاؤنٹ میں ڈالرز ٹرانسفر کردیں گے یا ای پیمنٹ سسٹم (سکرل وغیرہ) میں بھیج دیں گے۔ اسی طرح اگر آپ نے ڈالرز اکاؤنٹ سے منگوانے ہوں تو ڈالرز ہمیں دیں ہم آپ کو پاکستانی روپے بھیج دیں گے۔( شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے)
ہمارا بروکر اوپر والے تمام طریقوں سے فنڈز ٹرانسفر کی سہولت مہیا کرتا ہے۔
اپنے اکاؤنٹ میں ڈالرز بھیجنے یا واپس منگوانے کے لئے سے ہم رابطہ کریں۔ ہم ڈالرز خریدتے اور بیچتے بھی ہیں۔ آپ کو فنڈز ٹرانسفر میں کوئی بھی مسئلہ ہو ہمیں بتائیں۔
ہم انشاء اللہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔